• جنوری 17, 2022

امین الحق سندھ کو توڑ کر نیا صوبہ بنانے والی سیاست بند کریں، ناصر حسین شاہ

کراچی: سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم ریلی میں امین الحق کا خطاب ان کی مایوسی کا نتیجہ تھی، امین الحق سندھ کو توڑ کر نیا صوبہ بنانے والی سیاست بند کریں۔

ایم کیو ایم کی گذشتہ روز احتجاجی ریلی کے خطاب پر ردعمل میں ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ایم کیو ایم کے وزرا کو ڈیلی ویجز وزا کی حیثیت میں رکھا ہے، ان وزرا کی وفاق میں کوئی حیثیت نہیں ہے، ایم کیو ایم نے متنازع مردم شماری کو قبول کر کے قومی جرم کیا، ایم کیو ایم نے چند وفاقی وزارتیں لے کر کراچی کی عوام کا سودا کیا ہے، ایم کیو ایم کو مشرف کے بلدیاتی نظام کے ٹاؤن قبول تھے مگر پیپلز پارٹی کے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا اصل خواب بلدیاتی نظام پر قبضہ ہے جس سے وہ بھتہ خوری کر سکیں، آج کے ایم سی کے اساتذہ، ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف پینشن سے بھی محروم ہیں، سندھ حکومت کے فیصلے سے کے ایم سی کے سکول اور ہسپتالوں کا عملہ بے حد خوش ہے ، ایم کیو ایم والے توصحت اور تعلیمی اداروں کے عملے کا پینشن فنڈ بھی کھا گئے، اب کراچی کے عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں اور رہیں گے، آپ کوئی اور کام کریں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Siyasat aur Riyasat With Iram Chaudhry | 08 December 2021 |

Read Next

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس سے سینیٹر شیری رحمان واک آؤٹ کرگئیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے