• جنوری 21, 2022

امیر ترین اداکارہ بننے پر ایشوریا رائے ٹیکس چور قرار

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کو بھارتی عوام نے فلم انڈسٹری کی سب سے امیر اداکارہ بننے پر ٹیکس چور قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق ایشوریا پچھلی 2 دہائیوں سے بھارتی فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں، 100 ملین ڈالرز کی مجموعی مالیت کے ساتھ اس وقت بالی وڈ کی سب سے امیر اداکارہ ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایشوریا بچن کی مجموعی مالی حیثیت بڑی سکرین سے دور رہنے کے باوجود زیادہ رہنا ایک دہائی سے زائد عرصے سے برانڈ لوریئل کا عالمی سطح پر برانڈ ایمبیسڈر رہنا ہے۔

رپورٹ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ٹیکس چور قرار دیا ہے، اتنا سخت ردعمل سامنے آنے کی وجہ یہ ہے کہ ایشوریا کا نام ان 500 بھارتیوں میں شامل ہے جن کے نام پانامہ پیپرز میں آئے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

باہمی سیریز کا آئیڈیا فرسودہ، ٹی 20 کرکٹ کو تازگی کی ضرورت: رمیز راجہ

Read Next

لالا نے اپنے رویے اور اخلاق سے دل جیت لیا: اشنا شاہ شاہد آفریدی سے متاثر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے