• اکتوبر 30, 2020

امیتابھ کیلئے نیک خواہشات پر تنقید، شعیب اختر نے بھارتی صارف کی بولتی بند کردی

بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن اور ان کے اہل خانہ کے جیسے ہی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر ملی تب سے ہی تمام مداح ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

پاکستان سے بھی امیتابھ بچن اور ان کے اہل خانہ کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کورونا میں مبتلا بچن خاندان کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا  اور  سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی امیتابھ بچن  کی جلد صحت یابی کی دعا دی۔

شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ امیت جی جلد صحتیاب ہوں، آپ کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری شہید کردیا، 24 گھنٹوں میں 4 شہادتیں

Read Next

ہالی ووڈ اداکارہ کیلی پرسٹن انتقال کر گئیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے