• اکتوبر 27, 2020

امیتابھ بچن کورونا سے صحت یاب، گھر منتقل ہو گئے

ممبئی,بھارت کے معروف اداکار امیتابھ بچن کورونا سے صحت یاب ہو گئے جس کے بعد انہیں گھر منتقل کردیا گیا۔

 

امیتابھ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پر انہیں ہسپتال میں قرنطینہ کر دیا گیا تھا، 11 جولائی سے امیتابھ ہسپتال میں کورونا کے سبب زیر علاج تھے۔ ڈاکٹروں کے مشورے پر ان کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ کیا گیا جس کی پورٹ منفی آئی ہے۔ انہیں اب ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

ان کے بیٹے ابھیشک بچن بھی کورونا کا شکار ہیں، وہ فی الحال ہسپتال میں زیر علاج رہیں گے۔ یہ بات اہم ہے کہ امیتابھ کی بہو ایشوریا رائے اور پوتی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئی تھیں تاہم ان کی شریک حیات جیا بچن حیرت انگیز طور پر کورونا سے متاثر نہیں ہوئیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سمگلنگ کیس میں ضمانت پر رہا گلوکارہ ایان علی نے اپنا پہلا میوزک البم ریلیز کر دیا

Read Next

قوم کی امنگوں کی ترجمانی،پاکستان کا پولیٹیکل نقشہ جاری،مقبوضہ کشمیر بھی شامل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے