• جنوری 21, 2022

امن و امان کا مسئلہ، کنگنا کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

نئی دہلی: بالی وڈ ادکارہ کنگنا رناوت کے سوشل میڈیا اکانٹ پر موجود پوسٹس کو سینسر کرنے کیلئے سپریم کور ٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

رپور ٹ کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ہم آہنگی بنائے رکھنے اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ کنگنا رناوت کی سوشل میڈیا پوسٹس کو سینسر کر دیا جائے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے کنگنا کیخلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست کی تصدیق کی گئی ہے تاہم کنگنا نے اس درخواست پر طنز کرتے ہوئے خود کو بھارت کی سب سے طاقتور خاتون قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت کو ان کے سخت گیر خیالات کی بدولت اکثرو بیشتر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، چند روز قبل سکھوں کے خلاف بیان بازی پر ان کو جیل بھجوانے کی تجویز سامنے آئی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اداکارہ مایا علی نے مولانا جلال الدین رومی کا مشہور قول شیئر کر دیا

Read Next

طلاق کے بعد ماں بننے کی خواہش پر بچہ گود لیا: حدیقہ کیانی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے