• اکتوبر 31, 2020

امریکی ڈالر ایک روپیہ سستا ہوگیا

لاہور:ملک بھر میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران امریکی ڈالر کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے کو مل رہی ہے اور روپیہ تگڑا ہوتا جارہا ہے جس کے اثرات انٹر بینک اور بینک اور اوپن مارکیٹ میں دیکھنے کو مل رہے ہیں،رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر روپے کے مقابلے میں ایک روپیہ سستا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 165 روپے ہو گئی ہے۔دوسری طرف اوپن مارکیٹ کی طرح انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے، انٹر بینک میں امریکی کرنسی 50 پیسے سستی ہونے کے بعد 164 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔26 اگست سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر4 روپے سستا ہوچکا ہے جبکہ انٹربینک میں ڈالر 3 روپے93 پیسے سستا ہوچکا ہے

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

Read Next

اپنی بات پر قائم ہوں ن لیگ میں ش لیگ نکلے گی،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے