• اکتوبر 25, 2020

امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پالیسیوں پر تنقید

واشنگٹن: 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے نئی دہلی سے پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مسلم فار بائیڈن پلیٹ فارم کے تحت منعقدہ ورچوئل فنڈ ریزنگ کے شرکا سے گفتگو میں جو بائیڈن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کو جمہوری اقدار کے منافی قرار دیا۔ امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور نسلی امتیاز کا اعتراف کرتے ہوئے جو بائیڈن نے یقین دلایا کہ ان کی انتظامیہ میں مسلمانوں کو ہر شعبہ میں نمائندگی ملے گی۔ اس دوران انہوں نے برائی کو روکنے سے متعلق رحمت اللعالمین حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کی حدیث سنائی اور اسلام سے متعلق گہری معلومات کا اظہار کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

موجودہ حکومت کا رہنا اب مشکل ہے،لیگی رہنما پرویز رشید

Read Next

سابق بھارتی صدر پرناب مکھرجی کوما میں چلے گئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے