• اکتوبر 26, 2021

امریکی ریاست ایری زونا میں فائرنگ، ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک، 2 زخمی

نیویارک: امریکا میں فائرنگ کے واقعے میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے، واقعے میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

امریکی ریاست ایری زونا میں ٹرین میں مسافر نے فائرنگ کر دی، حملہ آور کا پولیس کے ساتھ کچھ دیر تک فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوتا رہا، فائرنگ کرنے والے نے خود کو ایک کمرے میں بند کر لیا جہاں بعد میں وہ مردہ حالت میں پایا گیا۔

واقعے کے بعد ٹکسن شہر کے ریلوے اسٹیشن پر سکیورٹی اور ایف بی آئی اہلکاروں نے ٹرین کو گھیرے میں لے لیا، حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لاہور سے استنبول جانے والے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، جہاز کو شدید نقصان پہنچا

Read Next

مجھ سے منسوب نازیبا ویڈیوز جعلی ہیں،متھیرا کی وضاحت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے