• نومبر 29, 2021

امریکی دفترخارجہ کی سعودی عرب کو 65 کروڑ ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری

واشنگٹن: امریکی دفترخارجہ نے سعودی عرب کو 65 کروڑ ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

دفاعی معاہدے میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل شامل ہیں، امریکی دفترخارجہ کے مطابق میزائل فراہم کرنے کا فیصلہ سعودی سرحد پر بڑھتے حملوں کے بعد کیا گیا۔ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی سرحدی علاقوں میں ڈرون حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

صدر بائیڈن کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد امریکا اور سعودی عرب کے درمیان یہ پہلا بڑا دفاعی معاہدہ ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اسرائیل نے شام پر میزائل حملہ کردیا

Read Next

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دسمبر میں پاکستان آئیگی،پی سی بی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے