• اکتوبر 19, 2021

امریکی خفیہ ادارے نے چین پر نظر رکھنے کے لیے چائنا مشن قائم کر لیا

واشنگٹن: امریکی خفیہ ادارے نے چین پر نظر رکھنے کے لیے چائنا مشن قائم کر لیا، چائنا مشن سینٹر کا مقصد چینی اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنا ہے۔

امریکا کے معروف جریدے کے مطابق خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے چین سے متعلق معاملات دیکھنے کے لیے اعلیٰ سطح کا خصوصی چائنا مشن سینٹر قائم کر دیا، سی آئی اے نے چین کو 21 ویں صدی میں امریکا کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ایجنسی نے حالیہ دنوں میں چین میں اپنے ایجنٹس بھرتی کرنے کی کوششیں تیز کی ہیں، ایجنسی دنیا بھر سے چینی امور کے ماہرین کو بھی تعینات کرے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

یورپ میں روس کی مشکوک سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے:نیٹو سربراہ

Read Next

پاکستان کے ٹی 20ورلڈ کپ سکواڈ میں تبدیلی کاامکان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے