• دسمبر 7, 2021

امریکی تربیت یافتہ سابق افغان فوجی داعش میں شامل ہونے لگے، وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی تربیت یافتہ سابق افغان فوجی داعش میں شامل ہونے لگے، امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے بڑا دعویٰ کر دیا۔

امریکی اخبار کے مطابق سابق افغان حکومت کے کمانڈوز اور انٹیلی جنس اہلکار داعش کا حصہ بن رہے ہیں، سابق فوجی داعش کو انٹیلی جنس اور ملٹری آپریشن سے متعلق اہم مہارتیں فراہم کر رہے ہیں، سابق فوجی خود کو طالبان سے محفوظ رکھنے کے لئے داعش کا حصہ بن رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کاراباخ کے رہائشی کا کہنا تھا کہ اس کا کزن جو افغان سپیشل فورسز کا اہم رکن تھا اور ستمبر میں لاپتہ ہو گیا تھا اب داعش کے گروپ کا حصہ بن چکا ہے، اس نے مزید بتایا کہ 4 ایسے افراد جو افغان نیشنل فورسز کا حصہ تھے اب داعش میں شامل ہو چکے ہیں۔

افغانستان کے دیگر علاقوں سے بھی ایسی ہی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ ملک کی انٹیلی جنس ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی کے سابق سربراہ نے کہا کہ ایسے سابق افغان فوجی جو ملک سے باہر نہیں جا سکتے، داعش میں شمولیت ان کیلئے پرکشش انتخاب ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی آوازوں کو دبانے کیلئے بھارت کا مزید فوج بھیجنے کا فیصلہ

Read Next

کابل :ہسپتال کے قریب دھماکہ،19افراد جاں بحق،50سے زائد زخمی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے