• اپریل 11, 2021

امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرمپ کا ویٹو کردہ دفاعی بل دوبارہ منظور کرلیا

واشنگٹن:امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ٹرمپ کا ویٹو کردہ دفاعی بل دوبارہ منظور کر لیا، سینیٹ سے منظوری کی صورت میں بل ٹرمپ کے دستخط کے بغیر قانون بن جائے گا۔ بل منظور ہونے کی صورت میں امریکی فوج افغانستان میں رک سکے گی، بل ایوان نمائندگان میں دوتہائی سے زائد اکثریت کےساتھ منظورکرلیا گیا ہے۔ ٹرمپ کے 4 سالہ صدارتی دور میں ری پبلیکن نے پہلی بار ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا۔ بل سینیٹ سے بھی دو تہائی کی اکثریت سے منظور ہوگیا تو ٹرمپ کےدستخط کے بغیرقانون بن جائے گا۔ یہ امرقابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے کورونا امدادی پیکج بل پر بھی دستخط کرنے سے یہ کہہ کر انکار دیا تھا کہ لوگوں کو اس سے زیادہ امداد دینی چاہیے تاہم امریکی سیاسی جماعتوں اور عوام کے دباو پر انہیں کورونا بل پر بھی دستخط کرنے پڑے تھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری،پولیس بے بس

Read Next

کورونا وائرس کی نئی قسم بھارت پہنچ گئی،6 مریض اسپیشل کمروں میں علیحدہ علیحدہ قرنطینہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے