• جولائی 28, 2021

امریکی انخلا کے بعد ترک فوج افغانستان میں رہے گی: اردوان

انقرہ: ترکی کے صدر طیب اردوان نے کہاہے کہ افغانستان سے امریکا واتحادیوں کے انخلا کے بعد ترکی وہ واحد قابل بھروسہ نیٹو کا رکن ملک ہے جو وہاں موجود رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق برسلز روانگی سے قبل ترک صدر نے کہاکہ ترکی ہی انخلا کے بعد افغانستان میں استحکام کا عمل جاری رکھنے کیلئے وہاں موجود رہے گا،انہوں نے کہاکہ اس معاملے پر آج نیٹو کانفرنس کی سائیڈ لائن پر صدربائیڈن سے تبادلہ خیال کروں گا۔

طیب اردوان نے کہاکہ ہماری خواہش یہ ہے کہ امریکا لیت و لعل سے پاک ایسا روّیہ اختیار کرے کہ جو نیٹو کے اتحاد اور باہمی تعاون میں اضافہ کرے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی ایس ایل: ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دیدی

Read Next

پنجاب کا بجٹ حقیقی عوامی ترقی و خوشحالی کی بنیاد ثابت ہوگا: فردوس عاشق اعوان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے