• جون 22, 2021

امریکی اداکارہ کم کرداشین پر اٹلی سے مجسمہ سمگل کر نے کا الزام

لاس اینجلس: امریکی اداکارہ کم کرداشین پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ ان کے نام پر ایک قدیم رومن مجسمہ اٹلی سے امریکہ سمگل کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹلی سے 2016 میں امریکہ پہنچنے والے مجسمے کا معائنہ کرنے والے اطالوی ماہر آثار قدیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ مجسمہ کلاسیکل پیپلوفارس سٹائل کا ہے جو کہ لوٹا گیا اور غیرقانونی طور پر امریکہ پہنچایا گیا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ عدالتی دستاویز کے مطابق امپورٹر اور اسے موصول کرنے والے کا نام کم کرداشین ڈی بی اے نوئیل رابرٹس ٹرسٹ ہے اور انوائس کے مطابق اسے ایلکس ورورڈٹ نے نوئیل رابرٹس ٹرسٹ کو 11 مارچ 2016 کو فروخت کیا۔

واضح رہے کہ نوئیل رابرٹس ٹرسٹ امریکہ میں ریئل سٹیٹ کے کاروبار کے ساتھ منسلک ہے اور اسے کم کرداشین اور ان کے شوہر کینی ویسٹ نے بنایا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئيں

Read Next

Admiral K R Niazi from Cadet to CNS and last Abode

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے