• دسمبر 6, 2021

امریکہ کیساتھ کشیدگی، ایران نے بڑے پیمانے پر بحری مشقوں کا آغاز کردیا

تہران: امریکی بحریہ کے ساتھ کشیدگی پر ایران نے بڑے پیمانے پر بحری مشقوں کا آغاز کر دیا۔

ایرانی فوج نے بحیرہ عمان میں جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا جس میں تمام مسلح افواج حصہ لے رہی ہیں، چند روز قبل بحیرہ عمان میں امریکی اور ایرانی بحری جنگی جہاز آمنے سامنے آ گئے تھے۔ ایران کا کہنا تھا کہ تہران نے تیل بردار بحری جہاز پر امریکی فورسز کے قبضے کی کوشش ناکام بنائی تھی، ثبوت کے طور پر جھڑپ کی ویڈیوز بھی جاری کی گئی تھیں۔

جنگی مشقوں کو “ذوالفقار چودہ سو” کا نام دیا ہے، ایرانی میڈیا کے مطابق مشقوں کا مقصد کسی بھی بیرونی جارحیت کے دوران اپنی صلاحیت کو جانچنا ہے۔ مشقوں میں ایرانی جنگی طیارے، ڈرونز، ہیلی کاپٹرز ، بحری جہاز اور آبدوزیں شامل ہیں۔

تہران نے جنگی مشقوں کیلئے ایک ملین مربع کلو میٹر کا وسیع علاقہ چنا ہے جو خلیج عمان کی ساحلی پٹی کے ساتھ ساتھ آبنائے ہرمز تک جا پہنچتا ہے، ان مشقوں کی اہمیت ایرانی فوج کے مشینوں دستوں کی شمولیت نے بڑھا دی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

6 سے 8 ماہ میں عالمی قیمتیں نارمل ہونا شروع ہو جائینگی: فواد چودھری

Read Next

سرکاری اداروں پر بڑھتے سائبر حملے ، کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی تشکیل پر کام شروع

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے