
واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے ایغور مسلمانوں کے ساتھ سختی پر چین کے صوبے سنکیانگ سے درآمدات پر پابندی کے لئے قانون منظور کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق ایغور فورس لیبر پریوینشن ایکٹ ایک کے مقابلے 428 کی اکثریت سے منظور کیا گیا۔ اس کے تحت چین سے سامان بھجوانے والوں کو ثابت کرنا ہو گا کہ مذکورہ اشیا سنکیانگ میں جبری مزدوری کے ذریعے تیار نہیں کی گئیں۔
سپیکر نینسی پلوسی نے ووٹنگ سے پہلے اراکین سے کہا تھا کہ اس وقت بیجنگ ایغور اور دیگر مسلمان اقلیتوں کے خلاف جبر اور ان کو دبانے کی مہم میں تیزی لا رہا ہے۔
0 Reviews
Tags: 3pm headlines today 92 news 92 News Hd 92 news headlines 92 news headlines today 92 news live today