• اپریل 18, 2021

امریکہ میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک

واشنگٹن: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کیلیفورنیا کے علاقے اورنج کاؤنٹی میں پیش آیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

گزشتہ ہفتے امریکی ریاست کولوراڈو میں مسلح شخص کی فائرنگ سے کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لاہور: کورونا مریض جہاز میں بیٹھ گیا، انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں

Read Next

ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن ہوگا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے