• ستمبر 20, 2021

امریکہ خشوگی قتل کیس سے متعلق حقائق نہ چھپائے: خدیجہ

استنبول:  مقتول سعودی صحافی جمال خشوگی کی منگیتر خدیجہ نے کہا ہے کہ امریکا کو اس کیس کے کافی حقائق کا علم ہے جنہیں وہ چھپارہا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ امریکا کا فرض ہے کہ وہ حقائق کو چھپانے کے بجائے انہیں عام کردے کیونکہ دیانت کا یہی تقاضا ہے ، خدیجہ نے جو خود بھی ترکی کی معروف مصنفہ اور دانشور ہیں کہا کہ اگر امریکا نے اب بھی اس کیس کے حقائق پوشیدہ رکھے تو ثابت ہوجائے گا کہ امریکا سمیت ترقی یافتہ ممالک کی اقدار اور ان کے دعوے کھوکھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق امریکا کے ڈپارٹمنٹ آف نیشنل انٹیلی جنس کو اکتوبر 2018 میں خشوگی کے قتل کے فوری بعد بہت سے شواہد حاصل ہوگئے تھے جو امریکی حکومت منظر عام پر نہیں لارہی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

دھونس جمانے والی طاقتوں کو چینیوں کی آہنی دیوار پاش پاش کردیگی: شی جن پنگ

Read Next

جنگلات میں لگنے والی آگ میں تخریب کاری کے امکان پر غور کر رہے ہیں: رجب اردگان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے