• مئی 14, 2021

امریکہ اور آسٹریلیا کا بھارت پر سفری پابندیاں لگانے کا فیصلہ

واشنگٹن: امریکہ نے کورونا کی وجہ سے بھارت پر سفری پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدرجوبائیڈن نے بھارت پرسفری پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور بھارت سے امریکہ آنے والی تمام پروازوں پرپابندی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی پروازوں پر پابندی کا اطلاق 4 مئی سے ہو گا۔ امریکہ میں مستقل رہائش کا اجازت نامہ رکھنے والوں کو 4 مئی تک مہلت ہو گی اور 4 مئی کے بعد کسی کو بھارت سے امریکہ آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

سفری پابندی کا فیصلہ بھارت میں کورونا وبا کی شدت کی وجہ سے کیا گیا۔

دوسری جانب آسٹریلیا نے بھی بھارت سے آنے والوں پر سفری پابندیاں مزید سخت کر دیں اور بھارت سے آنے والوں پر مکمل پابندی لگا دی۔

گزشتہ 14 روز میں بھارت جانے والے شہریوں پر بھی آسٹریلیا میں داخلے پر پابندی ہو گی جبکہ سفری پابندیوں کی خلاف ورزی پر پانچ سال قید اور 66 ہزار ڈالر جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے ایڈوائزری جاری

Read Next

پاکستان میں کورونا سے مزید 146 اموات

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے