• نومبر 27, 2020

امریکہ، علاقائی ممالک اور بیجنگ کے مابین نفرت کے بیج بورہا ہے: چین

بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ امریکا بیجنگ اور علاقائی ممالک کے مابین نفرت کے بیج بو رہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے دورہ بھارت سے متعلق اپنے ردعمل میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ویبن نے کہا ہے کہ پومپیو کے چین پر الزامات اور حملے کوئی نئے نہیں، یہ بے بنیاد الزامات ہیں جو اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ امریکہ ابھی تک نظریاتی تعصبات اور سرد جنگ کی ذہنیت میں ہی پھنسا ہوا ہے۔ ادھر پومپیو کے دورہ سری لنکا سے قبل چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا سری لنکا کو دھمکانے اور دباؤ ڈالنے سے باز رہے۔ امریکی وزیر خارجہ جس طرح چین، سری لنکا تعلقات میں مداخلت اور دونوں ملکوں میں دراڑیں پیدا کرنے کی کوشش کرنا چاہتے ہیں، چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جوبائیڈن نے ٹرمپ کو نوسرباز قرار دے دیا، ٹرمپ کا جیت کر معیشت بحال کرنے کا دعویٰ

Read Next

حساس سیٹلائیٹ ڈیٹا کی فراہمی، امریکا اور انڈیا نے دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے