• اگست 2, 2021

امریکا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا، ہزاروں افراد انخلا پر مجبور

واشنگٹن:  امریکا کی مغربی ریاستوں کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا، ہزاروں افراد کو متاثرہ علاقے چھوڑ کر محفوظ مقامات کی جانب منتقل کر دیا گیا۔

امریکہ کے نیشنل فائر سینٹر کے مطابق کیلی فورنیا، مونٹانا سمیت گیارہ ریاستوں میں 70 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے۔ اب تک لاکھوں ایکڑ رقبہ جل چکا ہے۔ فائر فائٹرز کے ساتھ ساتھ جہازبھی آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔ آگ اتنے بڑے علاقے پر پھیلی ہوئی ہے کہ امریکہ کے آگ بجھانے والے ادارے کے وسائل میں کمی کے خدشات ظاہر کئے گئے ہیں۔ فائر فائٹرز کے مطابق علاقے میں شدید گرمی کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں آگ پھیلانے کا باعث بن رہی ہیں۔

متاثرہ علاقے سے نقل مکانی کرنے والوں کو ریڈ کراس کے کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان جنگلات کا سالانہ بنیادوں پر آگ کی لپیٹ میں آ جانا موسمیاتی تبدیلیوں کے برے اثرات ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کینیڈا میں طوفان سے نظام زندگی درہم برہم، 30 سے زائد عمارتیں تباہ، متعدد افراد زخمی

Read Next

حسن علی ٹانگ میں تکلیف کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے باہر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے