• ستمبر 18, 2021

امریکا کی کابل میں خود کش بمبار کے خلاف فوجی کارروائی، غیر ملکی میڈیا

کابل: غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نام نہاد دولت اسلامیہ خراسان کے ایک خود کش بمبار کیخلاف فوجی کارروائی کی ہے۔

بی بی سی کے مطابق امریکا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کارروائی میں ڈرون طیارے کے ذریعے کابل میں ایک میزائل مارا گیا۔ اس حملے کا ٹارگٹ گاڑی میں سوار خود کش تھا جو کابل ایئرپورٹ پر حملہ کرنے والا تھا۔

اس آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے ایک امریکی فوجی نے کہا ہے کہ ہم یقین کیساتھ یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہماری فورسز نے اپنے ٹارگٹ کا کامیابی سے تعاقب کرکے اسے نشانہ بنایا۔

امریکی فوجی اہلکار نے کہا کہ ہمیں یہ معلومات موصول ہو رہی ہیں کہ اس آپریشن میں کوئی افغان شہری زخمی نہیں ہوا۔

فوجی اہلکار نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ خود کش بمبار کی جس گاڑی کا نشانہ بنایا گیا اس میں بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد موجود تھا۔

دوسری طالبان کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ڈرون طیارے نے فضائی حملے میں گاڑی میں موجود ایک خود کش بمبار کو نشانہ بنایا جو کابل ہوائی اڈے کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

محکمہ موسمیات نے شہر قائد سمیت سندھ میں ابر کرم کی نوید سنا دی

Read Next

پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ: سوئی سدرن گیس کمپنی نے مسلم کلب چمن ہرا دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے