• اپریل 11, 2021

‘امریکا کورونا کے ہائی لیول ٹرانسمیشن فیز میں داخل ہوگیا’

امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کا کہنا ہےکہ امریکا کورونا کے ہائی لیول ٹرانسمیشن فیز میں داخل ہوچکا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نے پہلی مرتبہ ماسک کو انتہائی لازمی قرار دیتے ہوئے گھروں کے اندر بھی شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کی ہے۔ سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کاکہنا ہےکہ امریکا وائرس کے ہائی لیول ٹرانسمیشن کے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز امریکا میں کورونا سے 2500 اموات ہوئیں اور 2 لاکھ 25 ہزار نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد امریکا میں کورونا سے اموات کی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار ہوگئی ہے جب کہ کل مریض 14.3 ملین تک جا پہنچے ہیں۔ امریکا میں کورونا سے اسپتال میں داخل مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے بھی تجاوز کرگئی ہے جب کہ وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر انتھونی نے خبردار کیا ہےکہ جنوری وائرس کے حوالے سے انتہائی خطرناک ہوگا۔ امریکی سی ڈی سی نے نئی پبلک ہیلتھ گائیڈلائنز بھی جاری کردی ہیں جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ ریاستیں اور مقامی حکام ہر جگہ ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اور اس حوالے سے ماسک کو لازمی قرار دینے کی پالیسی جاری کریں۔ سی ڈی سی نے سفارش کی ہےکہ گھروں میں بھی سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں۔

1 Reviews

JgscEmums
1

help writing a paper for college olfeegfdnurseBtjkeymny

it dissertation buy cheap essay custom research paper writers

Write a Review

Read Previous

برطانیہ کے بعد بحرین نے بھی کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دیدی

Read Next

A1TV Headlines 12 PM | 05 DECEMBER 2020

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے