• ستمبر 26, 2022

امریکا کا پاکستان کو مزید 10 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

 امریکا نےسیلاب اور دیگر قدرتی آفات کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے لیے مزید 10لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں اور سیلاب متاثرین کے لیے مدد کی پیشکش کی ہے۔ پاکستان کو فوری امداد کے طور پر ایک لاکھ ڈالر فراہم کئے گئے تھے ۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکا نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو مزید 10لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔ ہم موسمیاتی بحران کے اثرات کو کم کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Haqeqat Kia Hae | Sonia Adnan | A1Tv | 18 August 2022

Read Next

شعیب اختر کی گھٹنے کے آپریشن کے بعد وطن واپسی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔