• ستمبر 30, 2022

امریکا کا پاکستان میں بھارتی میزائل گرنے کے واقعے پر جواب دینے سے انکار

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں بھارتی میزائل گرنےکے واقعے پر تبصرے سے انکارکردیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ بھارتی وزارت دفاع نے واقعے کو حادثہ قرار دیا ہے لہٰذا اس معاملے پر اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتے، یقیناً فالو کیلئے ہم بھارتی وزارت دفاع سے رابطے کا کہیں گے۔

ترجمان  نے کہا کہ 9 مارچ کوجاری بیان میں واضح کیاکہ ہوا کیا تھا، اس سے زیادہ ہم کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے۔

ترجمان امریکی محکمہ  خارجہ نے بھارت میں یورینیم چوری اورگرفتاریوں سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس خاص واقعے سے واقف نہیں ہوں،  میں یہ کہوں گا کہ دنیا بھر میں جوہری تحفظ خصوصاً جوہری ہتھیار رکھنےوالے ممالک کے درمیان ہمیشہ بات چیت ہوتی ہے جو جاری رہتی ہے۔

روس یوکرین کے معاملے پر نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ روسی جارحیت پرجنوبی ایشیا میں اتحادیوں سے رابطے میں ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

’وزیراعظم مجھے اردو سِکھا رہے ہیں‘، بلاول نے دلچسپ ویڈیو شیئر کردی

Read Next

عدم اعتماد: ارکان کو دھمکانے کا ارادہ نہیں، جمہوری مقابلہ کریں گے، شاہ محمود

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔