• دسمبر 6, 2021

امریکا کا متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے دورہ شام پر تشویش کا اظہار

واشنگٹن: امریکا نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے دورہ شام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

واشنگٹن میں بریفنگ کےدوران ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بشارالاسد جابر ڈکٹیٹر ہیں، ان کی بحالی کی کسی قسم کی کوشش کی حمایت نہیں کریں گے۔ ان کے لیے صدر کا لفظ استعمال نہ کیا جائے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید نے دمشق کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے شام کے صدر بشارالاسد سےملاقات کی ہے، ،شام میں خانہ جنگی کے بعد کسی بھی اماراتی اعلیٰ عہدے دار کا یہ دمشق کا پہلا دورہ ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکہ تمام تر سفارتی اخلاقیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دیگر ممالک کی خارجہ پالیسی میں مداخلت کرتا ہے، یہی شکایت چین اور روس کو ہے، گذشتہ ماہ بحیرہ جنوبی چین میں امریکی ایٹمی آبدوز حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔ چین اپنی سمندری حدود میں امریکی فوجی نقل و حمل کی ہمیشہ مخالفت کرتا رہا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پنڈورا پیپرز میں نام ،چلی کے صدر کی پارلیمنٹ نے مواخذے کی منظوری دیدی

Read Next

یورپی یونین اور بیلاروس کاپناہ گزینوں کے معاملے پرنیا تنازع کھڑا ہوگیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے