• جولائی 28, 2021

امریکا کا شام پر فضائی حملہ، 5 جنگجو ہلاک، متعد د زخمی

دمشق: امریکا کے شام کے مشرقی علاقے پر فضائی حملے میں 5 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

 امریکا نے شام میں عراقی سرحد کے قریب ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا، پینٹاگون کا کہنا ہے ان ٹھکانوں سےعراق میں امریکی اڈوں پر ڈرون حملے ہو رہے تھے۔ پینٹاگون کا مزید کہنا ہے کہ فضائی کارروائی امریکی صدر جو بائیڈن کے حکم پر کی گئی ہے۔

شام کی سرکاری ثنا نیوز ایجنسی کے مطابق حملے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 3 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ امریکہ کی جانب سے ٹرمپ کے بعد ایرانی ملیشیاوں پر یہ دوسرا حملہ ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکہ ایک جانب ایران سے ایٹمی معاہدے کیلئے مذاکرات پر زور دے رہا ہے اور دوسری جانب ایرانی نواز ملیشیاوں پر بمباری میں مصروف ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آزاد کشمیر کا صدر اور وزیراعظم پی ٹی آئی سے ہی ہوگا: گورنر پنجاب

Read Next

‘لاہور دھماکے میں ملک دشمن ایجنسیاں ملوث، تمام دہشت گردوں کو 4 دن میں پکڑلیا’

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے