• جنوری 21, 2022

امریکا کا بیجنگ میں شیڈول وِنٹر اولمپکس کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکا نے آئندہ سال بیجنگ میں شیڈول وِنٹر اولمپکس کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

دنیا کی دو بڑی طاقتوں امریکا اور چین کے درمیان انسانی حقوق کے نام پر چھڑنے والے سرد جنگ گرم ہونے لگی ہے ، امریکا اور چین میں سفارتی تعلقات کی خرابی زیادہ سنگین ہو گئی اور اب اب یو ایس حکام نے وِنٹر اولمپکس میں سفارتی حکام کو نہ بھیجنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری نے صدر جو بائیڈن انتظامیہ کا دو ٹوک فیصلہ پڑھ کر سنا دیا اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے 2022 کے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا، ساتھ ہی واضح کیا کہ اس اقدام سے امریکی ایتھلیٹس کو مقابلہ کرنے سے نہیں روکا جائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

Read Next

حکومت کا درآمدی فرنس آئل پر انحصار، مقامی آئل ریفائنریز کی پیداوار بند کرنے کی دھمکی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے