• دسمبر 6, 2021

امریکا کا آئندہ ہفتے افغان طالبان سے مذاکرات بحال کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکا نے آئندہ ہفتے افغان طالبان سے مذاکرات بحال کرنے کا اعلان کر دیا، امریکی دفتر خارجہ کے مطابق نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ٹام ویسٹ امریکی وفد کی سربراہی کریں گے۔

ترجمان امریکی دفتر خارجہ کا کہنا ہے افغان طالبان سے بات چیت اگلے ہفتے قطر میں شروع ہو گی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور انسانی بحران پر مذاکرات ہوں گے۔

افغانستان میں داعش کےخلاف کارروائیوں پر بھی بات ہو گی۔ ٹام ویسٹ نے 2 ہفتے قبل پاکستان میں افغان طالبان کے وفد سےملاقات کی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

قرآن پاک کی آیت نے ہندو بزنس مین کی قسمت بدل دی

Read Next

بھارتی کرکٹرز کو صرف حلال گوشت کھانے کی اجازت ہوگی،حرام کھانے پر پابندی عائد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے