• اگست 15, 2022

امریکا میں اسقاط حمل کیخلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر احتجاج شدت اختیار کر گیا

واشنگٹن: امریکا میں اسقاط حمل پر امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے پر احتجاج شدت اختیار کر گیا، مظاہرین اور پولیس کے مابین شدید جھڑپیں ہوئیں، متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

امریکہ کے کئی شہروں میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور نصف صدی پرانے”رو بنام ویڈ” کیس پر ججوں کے فیصلے کی مذمت کی۔ اس کیس کے گذشتہ فیصلے میں خواتین کے اسقاط حمل کے آئینی حق کو تسلیم کیا گیا تھا تاہم اب سپریم کورٹ نے اسقاط حمل کو کالعدم قرار دیا ہے۔

کچھ مقامات پر پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، سکیورٹی فورسز نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جنگ عظیم دوم کے بعد یورپ کے سب سے بڑے خطے پر زمینی جنگ پانچویں ماہ میں داخل

Read Next

سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی حد بندی اور ضوابط کی بھی منظوری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔