• اکتوبر 26, 2021

امریکا: سپرمارکیٹ میں فائرنگ کے دوران 2 افراد ہلاک، 12 زخمی

نیویارک: امریکا میں فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت 2 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

امریکی ریاست ٹینیسی کے نواحی علاقے کی سپر مارکیٹ میں ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، میڈٖیا کے مطابق حملہ آور نے بعد میں خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اکثر زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں فائرنگ واقعات عام ہو گئے ہیں جن میں درجنوں شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، امریکہ میں اسلحے کی سرعام فروخت کا مسئلہ تاحال حل نہیں ہو سکا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعظم عمران خان 27 ستمبر کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

Read Next

منیب بٹ نے پسند کی شادی کے تین نقصانات بتا دئیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے