• اکتوبر 30, 2020

امراض قلب سے بچنے کیلئے ایک دن میں کتنے اخروٹ کھانے چاہیئں؟

امراض قلب جیسی جان لیوا بیماری اب بہت عام آچکی ہے اور ہمہارے ارد گرد ایسے لوگ موجود ہوتے ہیں جو امراض قلب میں مبتلا ہوتے ہیں امراض قلب کی ایک بڑی وجہ ہماری طرز زندگی ہے، ہم عام طور پر ایسی غذاؤں کا استعمال کرتے ہیں جو ہماری صحت کے لیے مضر ثابت ہوتی ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر آپ امراض قلب سے بچنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے آپ کو صحت مند غذا کو اپنی زندگی میں شامل کرنا ہوگا اور ساتھ ہی اپنی خوراک میں اخروٹ کو بھی شامل کرنا ہوگا۔ روزانہ اپنی خوراک میں 42 گرام اخروٹ کھانے سے آپ کافی حد تک امراض قلب جیسی جان لیوا بیماری سے بچ سکیں گے۔ اخروٹ میں فائدہ مند فیٹ، پروٹین اور فائبر موجود ہوتا ہے جب کہ اس میں میگنیز، کوپر، فوسفورس، وٹامن بی 6 اور آئرن وافر مقدار میں پایا جاتا یے۔ اس کے علاوہ اخروٹ میں مونو سیچوریٹڈ اور پولی سیچوریٹڈ فیٹ کے ساتھ ساتھ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ بھی پائے جاتے ہیں جو دل کی صحت کے لیے بہترین سمجھے جاتے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیرخارجہ شاہ محمود سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر کی ملاقات

Read Next

صحتیاب ہونے والے افراد پر کورونا کا کیا اثر پڑا؟نئی تحقیق سامنے آ گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے