• اکتوبر 19, 2021

امام الحق انجری سے صحتیاب نہ ہوسکے،ڈاکٹرز کامزید 4روز آرام کا مشورہ

لاہور: قومی ٹی 20کپ میں شریک بلوچستان ٹٰیم کے کپتان امام الحق انجری سے تاحال صحتیاب نہ ہوسکے جس کے باعث ڈاکٹر نے ان کومزید چار روز آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق کی ایکسرے رپورٹ میں پسلیوں میں سوجن دکھائی دی۔

خیال رہے کہ امام الحق کو راولپنڈی سٹیڈیم میں فیلڈنگ کے دوران پسلیوں میں باؤنڈریز پر نصب بورڈ اور رسیاں لگی تھی جس کے بعد ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

بلوچستان کے کپتان راولپنڈی سے واپس آکرلاہورمیں اپنے گھر میں آرام کررہے ہیں جبکہ امام الحق آج شام کو گھر سے ہوٹل میں بائیو سکیور ببل جوائن کرینگے اور وہ دو سے تین روز تک باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کرینگے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘بھارت نے بحر ہند میں اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم لگا دیا، پاکستان دفاع کا حق محفوظ رکھے گا’

Read Next

لاہور میں مہنگائی کا راج، سبزی، انڈوں اور برائلر کی قیمتیں پھر بڑھا دی گئیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے