• نومبر 1, 2020

امارات میں اسرائیل کے بائیکاٹ کا قانون منسوخ

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے بائیکاٹ کا قانون ختم کر کرکے دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے کا راستہ ہموار کردیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زائد آل نہیان نے صدارتی فرمان جاری کرتے ہوئے اسرائیل کے بائیکاٹ اور اس پر عائد پابندیوں سے متعلق قانون منسوخ کر دیا ہے۔ نئے قانون پر مشتمل آرڈیننس کا مقصد اسرائیل کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعاون کو وسیع تر بنانے کی کوشش ہے۔

اسرائیل کے بائیکاٹ کا قانون منسوخ ہونے کے بعد اب امارات میں موجود افراد اور کمپنیوں کو اسرائیل میں مقیم افراد یا اداروں کے ساتھ معاہدوں کی اجازت ہو گی۔ اسرائیلی شہریت کے حامل افراد یا اسرائیل کے لیے کام کرنے والوں کے ساتھ خواہ وہ دنیا میں کسی بھی ملک میں ہوں، تجارتی، مالیاتی یا کسی بھی دوسری نوعیت کے معاملات انجام دیے جا سکیں گے۔

اسی طرح اب اسرائیل کی تیار کردہ تمام مصنوعات اور سامان کو متحدہ عرب امارات میں داخلے اور فروخت کی اجازت ہو گی۔

اسرائیلی فضائی کمپنی “العال” ایئرویز کے ترجمان نے گزشتہ روز تصدیق کی ہے کہ وہ 31 اگست سے متحدہ عرب امارات کے لیے تجارتی کارگو پروازیں شروع کرے گی۔

تل ابیب میں بن گوریون ایئرپورٹ سے براہ راست پرواز 31 اگست کو ایک اسرائیلی وفد اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر معاونین کو لے کر اماراتی دارالحکومت ابوظبی روانہ ہو گی۔ ایک امریکی ذمے دار کے مطابق مذکورہ پرواز میں سوار امریکی ذمے داران میں صدر ٹرمپ کے مشیر اور داماد جیرڈ کشنر بھی شامل ہوں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شہادت امام حسینؓ ظالم و جابر کے سامنے ڈٹ جانے اور قربانی کا استعارہ ہے: صدر پاکستان

Read Next

ترک جنگی طیاروں نے یونانی طیاروں کو بھگا دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے