• جولائی 28, 2021

الیکٹرانک ووٹنگ کی مخالفت کر کے اپوزیشن دھاندلی کی حمایت کرے گی: گورنر پنجاب

لاہور: گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا انتخابی اصلاحات کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا جمہوریت کی نفی ہے، الیکٹرانک ووٹنگ کی مخالفت کر کے اپوزیشن دھاندلی کی حمایت کرے گی۔

گورنر پنجاب چودھری سرور سے صوبائی وزیر انرجی ڈاکٹر اختر ملک نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری سرور کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات قومی امنگوں کی تر جمانی اور جمہوریت کی جیت ہیں، انتخابات کو دھاندلی سے پاک کرنے کا واحد آپشن الیکٹرانک ووٹنگ ہے۔

چودھری سرور نے کہا کہ ہم جمہوریت، آئین اور پارلیمان کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں، ہم اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے حامی اور اپوزیشن مخالف ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سندھ میں پرائمری سکول 21 جون سے کھولنے کا فیصلہ، پارکس 28 جون سے اوپن

Read Next

امریکا کو افغانستان سے انخلا سے قبل سیاسی تصفیہ کرنا چاہیے: وزیراعظم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے