• اکتوبر 31, 2020

الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں کو 29 اگست تک گوشوارے جمع کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آپ پاکستان نے سیاسی جماعتوں کو ایک بار پھر یاد دہانی کروائی ہے کہ وہ اپنی جماعت کے مالی سال 2019-20ء کے حسابات کے گوشوارے 29 اگست تک جمع کروا دیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق سیاسی جماعتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی سالانہ آمدن اور اخراجات، فنڈز کے ذرائع اور اثاثوں کی تفصیلات چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ فرم کی اکاﺅنٹس کے آڈٹ کی رپورٹ اور پارٹی کے کسی عہدیدار جو سربراہ کی طرف سے اختیار کا حامل ہو کی طرف سے کسی ممنوع ذرائع سے فنڈز حاصل نہ کرنے، درست مالی پوزیشن کا سرٹیفیکیٹ کے ہمراہ 29 اگست تک جمع کرائیں۔ الیکشن ایکٹ 2017ء کے مطابق ہر سیاسی جماعت کے لئے مالی سال کے اختتام کے 60 دنوں کے اندر اپنے حسابات کی تفصیلات جمع کرانا قانونی ضرورت ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

A1tv I Regional News Bulletin |05 PM |21 August 2020

Read Next

موسلادھار بارش سے اندرون سندھ میں تباہی، آسمانی بجلی گرنے 4 افراد جاں بحق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے