• اکتوبر 26, 2021

الیکشن کمیشن کی بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کیلئے جاری حکمنامہ پر عملدرآمد کی ہدایت

اسلام آباد: بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر بلوچستان حکومت نے کیس کو اگلی تاریخ تک ملتوی کرنے کی درخواست دے دی۔ الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لیے جاری حکم نامہ پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی۔

الیکشن کمیشن میں شاہ محمد جتوئی اور نثار درانی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف سیکریٹری اور سیکریٹری مقامی حکومت کمیشن میں پیش نہیں ہوئے۔ بلوچستان حکومت نے تحریری درخواست میں بتایا کہ بلوچستان میں امن و امان کا مسئلہ ہے لہذا کیس اگلی تاریخ کے لیے ملتوی کر دیں۔

ممبر الیکشن کمیشن شاہ محمد جتوئی نے سوال اٹھایا بلوچستان میں امن و امان کی کیا صورت حال ہے ؟ حکام الیکشن کمیشن نے سفارش کی بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکم نامہ پاس کریں جس پر الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی حکومت کے انتخابات کے معاملے کو حتمی حکم نامہ کا عندیہ دے دیا۔

واضح رہے گزشتہ سماعت پر بلوچستان حکومت نے بلدیاتی قانون میں ترمیم اور حد بندی کے لیے ڈیٹا فراہم کرنے کے لیے تین ہفتے کی مہلت مانگی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عشرہ رحمت للعالمینؐ: مسافر گاڑیوں میں میوزک پر پابندی عائد

Read Next

بی اے پی کے ترجمان عبدالرحمان کھیتران کا جام کمال پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے