• مارچ 5, 2021

الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے والے 154 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کردی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے والے 154 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی۔ سینیٹ کے 3، قومی اسمبلی کے 48، پنجاب اسمبلی کے 52 ارکان شامل ہیں۔ سندھ اسمبلی کے 19، خیبر پختونخوا کے 26، بلوچستان اسمبلی کے 6 ارکان معطل ہوئے۔ معطل ہونے والوں میں فواد چودھری، خالد مقبول صدیقی، علی زیدی، فہمیدہ مرزا، شیخ روحیل اصغر بھی شامل ہیں۔  سردار اویس لغاری، حسنین علی مرزا، تیمور تالپور، سردار یار محمد رند، شوکت یوسفزئی، کامران بنگش کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی۔ پنجاب سے چوہدری نثار، عمر تنویر بٹ، ملک احمد خان، حامد یار ہراج، اویس لغاری کی رکنیت بھی معطل ہوگئی۔ معطل اراکین قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکتے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فارن فنڈنگ،ن لیگ نے جو گڑھا کھودا خود اس میں گرنے جارہی ہے،فرخ حبیب

Read Next

سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیر ستان میں آپریشن،کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے