
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کو نااہل قرار دے دیا۔ ای سی پی نے پی ٹی آئی رہنما سے تمام مراعات واپس لینے کا حکم دے دیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے فیصلہ سنایا۔ الیکشن کمیشن نے مختصر فیصلے میں کہا کہ فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کو غلط بیان حلفی جمع کرایا۔ 10 مارچ کو فیصل واوڈا کے بطور سینیٹر انتخاب کا نوٹی فکیشن بھی واپس۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ریٹرنگ آفیسر کو جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا گیا، بطور رکن قومی اسمبلی سینیٹ الیکشن میں دیا گیا ووٹ بھی غلط کاسٹ کیا۔
یاد رہے فیصل واوڈا 2 ماہ میں تنخواہیں اور مراعات واپس جمع کرائیں۔ فیصل واوڈا نااہلی کیس الیکشن کمیشن میں 22 ماہ سے زائد عرصہ زیر سماعت رہا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کیس کا جلد فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔