• مئی 26, 2022

الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پور کو نااہل کر دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پور کو نا اہل کر دیا جبکہ وفاقی وزیر کو انتخابی مہم سے روک دیا۔ الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کے ڈیرہ اسماعیل کے جانے پر پابندی ختم کر دی ۔

چیف الیکشن کمشنر نے مختصر فیصلہ پڑھ کرسنایا۔ الیکشن کمیشن نے عمر امین گنڈا پور کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نااہل کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ڈی آئی خان سٹی مئیر کی نشست پر پی ٹی آئی امیدوار الیکشن نہیں لڑ سکیں گے، علی امین گنڈا پور گھریلو تقریبات میں شریک ہوسکیں گے، وفاقی وزیر نے پھر خلاف ورزی کی تو سخت کارروائی ہوگی۔

Read Previous

پی ایس ایل سیون میں آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں جوڑ پڑے گا

Read Next

پارلیمنٹ میں اپوزیشن متحد، پیپلزپارٹی سے بات چیت چلتی رہتی ہے: شاہد خاقان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔