• دسمبر 5, 2021

الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی: ق لیگ کے اعتراض کے بعد کامل آغا کمیٹی میں شامل

اسلام آباد: پارلیمانی کمیٹی برائے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کا معاملہ، ق لیگ کے اعتراض کے بعد سینیٹر کامل علی آغا کو کمیٹی میں شامل کرلیا گیا۔ وفاقی وزیر محمد اعظم سواتی اپنی ممبر شپ سے دستبردار ہوگئے۔

پارلیمنٹ پاوس میں میڈیا سے گفتگو میں کرتے ہوئے اعظم سواتی نے بتایا کہ اب ان کی جگہ کامل علی آغا پارلیمانی کمیٹی برائے الیکشن کمیشن ممبران تقرری کے رکن ہونگے۔ سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ اتحادی ہونے کی حیثیت سے حکومت کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں۔

کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی پر قیادت کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر عمل کرینگے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ملک بھر میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

Read Next

سپریم کورٹ نے گھی اور آئل ملز کیخلاف تحقیقات روکنے کے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو معطل کر دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے