• ستمبر 20, 2021

الیکشن کمیشن ممبران تقرری، حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک کا تاثر غلط: فواد چودھری

اسلام آباد: فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری پر حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈلاک کا تاثر غلط ہے، وزیراعظم آئین کے مطابق اپوزیشن لیڈر سے معاملے پر رائے لیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا الیکشن کمیشن چاہتے ہیں جس پر تمام جماعتوں کا اعتماد ہو، یہ پاکستان کے مفاد میں ہے، انتخابی اصلاحات، نیب قوانین پر کھلے دل سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں، عمران خان کی جدوجہد شفاف نظام کیلئے ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بڑے معاملات پر پارلیمان میں اتفاق رائے پیدا ہو، سیاسی نظام کا استحکام آئین کے احترام میں پنہاں ہے، انتخابات، احتساب اور قومی سلامتی پر اتفاق رائے سیاسی نظام کو اسحکام دے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا کا پھیلاؤ تیز: مہلک وائرس مزید 39 جانیں لے گیا، 3262 نئے مریض

Read Next

سعودی وزیر خارجہ کی وزارت خارجہ آمد، شاہ محمود قریشی نے استقبال کیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے