• اکتوبر 16, 2021

الیکشن کمیشن: اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

الیکشن کمیشن میں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے کہا کہ وفاقی حکومت کو پابند بنایا جائے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے جلد از جلد انتظامات کیے جائیں۔ سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ وفاقی حکومت اسلام آباد کے بلدیاتی اداروں کو مزید اختیارات دینے کے لیے نیا قانون بنا رہی ہے۔

ممبر بلوچستان الیکشن کمیشن نے استفسار کیا اس میں کتنا مزید وقت لگے گا۔ جس پر سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ سیکرٹری وزارت قانون سے رابطہ میں ہوں، 6 ماہ تک بلدیاتی انتخابات ہو جائیں گے۔ ممبر سندھ الیکشن کمیشن نے کہا کہ پہلے آپ نے ایک ماہ کہا تھا اور آج 6 ماہ کی بات کر رہے ہیں۔ اس پر سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ قانون سازی میں وقت لگتا ہے، وفاقی کابینہ نے نئے قانون کی منظوری دے دی ہے۔

ممبر بلوچستان الیکشن کمیشن نے سیکرٹری داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ الیکشن کمیشن کو ٹائم لائن دے دیں۔ الیکشن کمیشن ممبر سندھ نے کہا کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق جلد فیصلہ جاری کریگا۔ سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ جان بوجھ کر تاخیر نہیں کر رہے، آپ جو بھی ہدایات دینگے وفاقی حکومت تک پہنچا دونگا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حکومت کا چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو توسیع دینے کا فیصلہ

Read Next

فیاض الحسن چوہان کا مسلم لیگ ن کے انکار کے باوجود کرکٹ ٹاکرے کے میچز کرانے کا اعلان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے