• اکتوبر 30, 2020

الیکشن میں دھاندلی کے الزامات پر کرغزسان صدر مستعفی

بشکیک:کرغزستانی صدر سورونبائی جین بے کوف نے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات اور حکومت مخالف مظاہروں کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرغزستان کے صدر بے کوف نے استعفی دینے کے بعد کہا ہے کہ وہ سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان تصادم اور خونریزی سے بچنے کے لیے عہدے کی قربانی دے رہے ہیں۔ صدر بے کوف نے کہا کہ اگر مظاہرین نے ایوان صدر تک مارچ کیا تو خونریزی ہوسکتی ہے کیونکہ فوج اور پولیس سرکاری رہائش گاہ کو بچانے کے لیے ہتھیار استعمال کریں گی جس کے نتیجے میں خون بہے گا اور میں ایسا نہیں چاہتا، اسی لیے میں دونوں فریقین پر اشتعال انگیزی سے باز رہنے کےلیے زور دیتا ہوں، میں ملکی تاریخ میں ایسا صدر کہلوانا نہیں چاہتا جس نے اپنے ہی شہریوں کا خون بہایا ہو۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مسلمان میرے دورے حکمرانی میں ہر سطح پر خدمات انجام دیتے نظر آئیں گے،جوبائیڈن

Read Next

شہباز شریف اور ان کے حواریوں کے پاس کوئی جواب نہیں،شہزاد اکبر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے