• اکتوبر 20, 2020

العزیزیہ ریفرنس: نواز شریف نے طبی بنیادوں پر طلبی کا حکم واپس لینے کی استدعا کر دی

اسلام آباد:العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر نواز شریف کو سرنڈر کرنے کے عدالتی حکم پر نظرثانی کی درخواست دائر کر دی، طبی بنیادوں پر طلبی کا حکم واپس لینے کی استدعا کر دی۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ سرنڈر کرنے کے حکم پر عدالت نظرثانی کرے، عدالت پیشی کا حکم ختم کر کے نمائندے کے ذریعے اپیل میں پیش ہونے کا موقع دیں اور طلبی کے حکم واپس لے۔ نواز شریف کی درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دیا تھا، میڈیکل رپورٹ کے مطابق نواز شریف ہائیپر ٹینشن، امراض قلب سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہے۔

میڈیکل رپورٹ نواز شریف کے معالج ڈاکٹر ڈیوڈ آر لارنس نے جاری کی جس میں نواز شریف کو دی جانے والی ادویات کا بھی ذکر کیا گیا ہے، بیرون ملک علاج کروا رہا ہوں، عدالت کے سامنے سرنڈر کرنا ممکن نہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو کل طلب کر رکھا ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘روس سے لانگ ٹرم تعلقات کے امکانات، کشمیر کے معاملے پر بھارت کمزور ہے’

Read Next

ٹیکنالوجی ہی ملک کی معیشت کو بدل سکتی ہے: فواد چودھری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے