• اگست 2, 2021

‘الزامات کی سیات کرنا سابق حکمرانوں کا وطیرہ، ہم عوام کی خدمات کیلئے آئے’

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ الزامات کی منفی سیات کرنا سابق حکمرانوں کا وطیرہ رہا ہے، ہم صرف عوام کی خدمات کے لئے آئے، کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الزامات کی سیاست پر نہ یقین ہے نہ کرتے ہیں، پاکستان کے عوام الزامات کی سیاست کرنے والوں کو ہمیشہ کے لئے مسترد کر چکے ہیں، ان عناصر نے اپنے دور میں شفافیت اور میرٹ کی دھجیاں اڑائیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آج ایک بار پھر یہ انتشار پھیلا کر اب عوام کی ترقی و خوشحالی کا سفر روکنا چاہتے ہیں، میرا واضح پیغام ہے کہ اب وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کے سفر کو کوئی نہیں روک سکتا، شفاف پاکستان کی راہ میں آنے والوں کا کوئی مستقبل ہے نہ ہوگا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی سمیت صوبے بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز

Read Next

خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام، معروف بھارتی اداکار گرفتار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے