• ستمبر 23, 2021

الجزائر کے جنگلات میں آگ لگ گئی، بجھانے کی کوشش میں 25 فوجی ہلاک

الجزائر:  ترکی کے بعد الجزائرکے شمال مشرقی متعدد صوبوںمیں جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے دوران 25 فوجی اور 7 شہری ہلاک ہو گئے۔

ذرائع ابلاغ نے الجزائر کی وزارت دفاع کے حوالہ سے بتایا کہ الجزائر کے 14 صوبوں میں گزشتہ رات ایک ساتھ جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ، جس کو بجھانے کے دوران پچیس فوجی اور 7شہری ہلاک اور متعدد دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

الجزائر کے وزیر داخلہ کامل بیلجود نے آتشزدگی کی وجوہات کا تعین کرنے اوراس میں ممکنہ طور پر ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے متاثرہ خانداوں کو معاوضہ دینے کا یقین دلایا ۔ان ہوں نے کہا کہ آتشزدگی سے نقصانات کا اندازہ لگانے کے لئے ماہرین کی 140 رکنی ٹیم جلد صوبہ تزی اوزو روانہ کی جائے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

برطانیہ میں کورونا سے اموات میں اچانک اضافہ، 23 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

Read Next

ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آج سے کنگسٹن میں آغاز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے