• اکتوبر 26, 2021

اقوام متحدہ کے امن دوستوں کی فوجی مشقیں مشترکہ مقصد 2021 کا انعقاد

پاکستان، چین سمیت چار ممالک کی اقوام متحدہ امن مشن کی فوجی مشق ‘مشترکہ منزل 2021’ چین میں منعقد کی گئیں، شرکاء نے پاکستانی دستے کی شرکت، مہارت اور امن مشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کو خوب سراہا۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اقوام متحدہ امن مشن کی فوجی مشق  مشترکہ منزل 2021  کا انعقاد چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کی کیوشان ٹریننگ بیس میں منعقد ہوئیں۔ بین الاقوامی مشق میں پاکستان، چین، منگولیا اور تھائی لینڈ کے فوجی دستوں نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق مختلف ممالک میں اقوام متحدہ امن مشن کے آپریشنز کی تربیت پر مرکوز تھی، شرکاء نے مشق میں پاکستانی دستے کی شرکت اور مہارت کے اعلیٰ معیار کو سراہا اور پاکستان کی اقوام متحدہ امن مشنز میں وسیع البنیاد شراکت کی تعریف کی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آبدوز ڈیل تنازع: فرانس نے امریکا اور آسٹریلیا سے اپنے سفیر واپس بلالیے

Read Next

سیاحت کے فروغ سے معیشت مضبوط ہوگی،گورنر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے