
نیو یارک – اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں یوکرین پر روسی حملے کی مذمت میں قرارداد منظور کر لی گئی۔
قرارداد کے حق میں ایک سو اکتالیس اور مخالفت میں پانچ ووٹ ڈالے گئے۔ پاکستان، چین اور بھارت سمیت پینتیس ملکوں نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
پاکستان نے روس یوکرین تنازع سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔ پاکستانی مندوب منیراکرم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوجی، سیاسی اور اقتصادی کشیدگی سے بچنے کیلئے کوششیں کی جائیں۔ حق خودارادیت ،ریاستی خودمختاری کا عالمی طور پر احترام کیا جانا چاہیے۔ امید ہے روس اور یوکرین میں بات چیت کے ذریعے معاملہ حل ہو گا۔ پاکستان حالیہ واقعات پر گہری تشویش میں مبتلا ہے۔
Tags: 92 92 news 92 news headlines 92 news headlines today 92 news today 92 news urdu a1 tv a1 tv international a1tv a1tv pakistan International News international news a1 tv international news today international news update international news urdu latest news news news update news updates o tv news pakistan news پاکستان