• اکتوبر 22, 2021

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سربراہی اجلاس آج سے شروع ہوگا

نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا چھہترواں سربراہی اجلاس آج سے شروع ہوگا۔ صدر بائیڈن افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سربراہی اجلاس کا آج باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن بھی آج اجلاس سے خطاب کریں گے۔ امریکی عہدے دار کے مطابق صدر بائیڈن خطاب میں بتائیں گے کہ وہ نئی سرد جنگ پر یقین نہیں رکھتے، 83 سربراہان مملکت، 43 وزرائے اعظم، 3 نائب وزیراعظم اجلاس سے ان پرسن خطاب کریں گے۔ عالمی رہنما فلسطینی ریاست کی رکنیت، معمر قذافی کے بعد لیبیا کے مستقبل پر بھی بات کریں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لاہور: گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، نشیبی علاقوں میں پانی ہی پانی

Read Next

سعودی عرب پاکستان اور بھارت میں ثالثی کے لیے تیار ہے: سعودی وزیر خارجہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے